ابنا: پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا ہے کہ انتخابی امیدواروں کے کاغذات کی بے رحم اسکروٹنی کی جائے گی، کوشش ہے کہ رات 9 بجے تک امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کر لی جائے، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا اور متعلقہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے جائیں گے جبکہ تمام جانبدار اور غیر ذمہ دار یا کسی کی سفارش کرنے والے سرکاری ملازمین کا تبادلہ کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
30 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404582
ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ امیدوار بندوق کے زور پر نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے الیکشن لڑیں گے۔